بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پی ٹی آئی بانی ارکان کا اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا ہے، اکبر ایس بابر

اسلام آباد (ویب ڈیسک )پی ٹی آئی کے بانی رکن اکبر ایس بابر جن کی پٹیشن الیکشن کمشنر نے مسترد کر دی ہے نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے داخلی انتخابات وکیلوں کا ڈرامہ تھا۔ بابر نے پارٹی میں نئے سرے سے انتخابات کرانے کا مطالبہ کیا تھا کیونکہ ان کا مطالبہ تھا کہ حال ہی میں ہونے والے انتخابات پارٹی کےآئین سے متصادم تھے اور انہوں نے بانی ارکان کا اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا ہے جہاں تمام صورتحال پر کھل کر گفتگو کی جائے ۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا ہے کہ وہ پارٹی مین الگ سے کوئی بلاک نہیں بنارہے کیونکہ ان کا گروپ پہلے سے ہی فعال ہے اور اس کی اسٹریٹجی جلد ہی عوام کے سامنے لائی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ جب 1996 میں پارٹی بنائی گئی تو وہ اس کے بانی صدر برائے بلوچستان تھے۔