بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

نوا زشریف تین مرتبہ وزیراعظم بن چکے ہیں چوتھی مرتبہ سلیکٹ ہوناچاہتے ہیں،بلاول بھٹو

تیمرگرہ(ممتازنیوز )پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے کہاکہ نوا زشریف تین مرتبہ وزیراعظم بن چکے ہیں چوتھی مرتبہ سلیکٹ ہوناچاہتے ہیں ،عمران خان کے میرا کوئی اختلاف سوائے اس کے کہ وہ سلیکٹ ہوکرآئے تھے ،عوام کاحق ہے یہ پوچھناکہ جوتین مرتبہ فیل ہوچکاچوتھی مرتبہ آکر کون سا تیر مارے گا،میاںصاحب کاایک مرتبہ پھرانہی سے مطالبہ ہے کہ دوتہائی اکثریت دلوائو ،نہ زمان پارک کاوزیراعظم میر امخالف ہے نہ رائیونڈ کاوزیراعظم ،میر امقابلہ مہنگائی سے ہے ،میاں صاحب کاوزیرنجکاری پی آئی اے بیچ نہیں رہابلکہ خرید رہاہے ،ہفتہ کوتیمرہ گرہ میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ میاں صاحب انہی سے ٹکرائے جنہوں نے انہیں دوتہائی اکثریت دلوائی ،تیسری مرتبہ جانے کے بعد پوچھنے لگے مجھے کیوں نکالا،آصف علی زرداری نے سی پیک کی بنیاد رکھی ،ہم نے عوام کے مسائل حل کرنے ہیں ۔