بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

190 ملین پاؤنڈز اسکینڈل: سابق وفاقی وزیر زبیدہ جلال کے نیب ٹیم کے سامنے اہم انکشافات

اسلام آباد(نیوزڈیسک) نیشنل کرائم ایجنسی 190 ملین پاؤنڈز اسکینڈل کیس کی تحقیقات میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے کہ سابق وفاقی وزیر زبیدہ جلال نے قومی احتساب بیورو (نیب) ٹیم کے سامنے اہم انکشافات کر دیے اور کہا کہ کابینہ ممبران نے 190 ملین پاؤنڈز کی تحقیقات کرانے کی سفارش کی تھی۔
سابق وفاقی وزیر زبیدہ جلال نے یہ انکشافات نیب ٹیم کے 190 ملین پاؤنڈز کیس کی تحقیقات کرنے والی ٹیم کے سامنے کیے۔
نیب ٹیم نے زبیدہ جلال کے بیان کو اپنی تفتیشی رپورٹ کا حصہ بنالیا اور رپورٹ کے مطابق کابینہ ممبران نے 190ملین پاؤنڈز کی تحقیقات کرانے کی سفارش کی تھی، زبیدہ جلال نے نیب ٹیم کو بتایا میں نے تحقیقات کا مطالبہ کیا تھا۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ زبیدہ جلال کا مؤقف تھا کہ 190ملین پاؤنڈز پاکستان کا اثاثہ ہے واپس آنا چاہیئے، بیشتر ارکان کابینہ کا کہنا تھا 190 ملین پاؤنڈز واپس لینے کی بات کرنی چاہیئے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ عمران خان کابینہ ممبران نیب تحقیقات میں شامل ہوئے اور اپنے اسی مؤقف کو دہرایا۔
زبیدہ جلال نے انکشاف کیا کہ میرے اصرار کے باوجود عمران خان نے بطور وزیراعظم کسی کی ایک نہ سنی، 190 ملین پاؤنڈز اور این سی اے کا معاملہ کچھ کابینہ ارکان کے شدید تحفظات کے باوجود منظور کیا گیا۔
نیب کو دیے گئے اپنے بیان میں زبیدہ جلال نے یہ بھی کہا کہ اس سنجیدہ معاملے پر بغیر کسی بحث کے ایجنڈا منظور کرلیا گیا اور 190 ملین پاؤنڈز معاملے کو خفیہ رکھنے کی منظوری دی گئی۔