بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پوری قوم شہد ا کی مقروض رہے گی ،ہمارے پاس کچھ نہیں جن سے ان لوگوں کے غموں کامداواہو،انوارالحق کاکڑ

اسلام آباد(ممتازنیوز )نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہاکہ پوری قوم شہد ا کی مقروض رہے گی ،ہمارے پاس کچھ نہیں جن سے ان لوگوں کے غموں کامداواہو،معاشرہ بھی شہداء کوالگ نظر سے دیکھے ،شہداء کی پیشی سیدھی اللہ تعالیٰ کے سامنے ہوتی ہے ،شہداء عام لوگ نہیں ہوتے خواص میں سے ہوتے ہیں ،پیر کووزارت داخلہ کے دورے کے دوران شہداء کے لواحقین سے گفتگو کرتے ہوئے انوارالحق کاکڑ نے کہاکہ غیرملکی سرمایہ کاری کے بغیر پاکستان ترقی نہیں کرسکتا، ملک میں سرمایہ کاری کے لیے ویزا پالیسی پرنظرثانی کی ضرورت تھی ،وزارت داخلہ نے بہترین خدمات سرانجام دیں ۔