بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اگر کسی کو الیکشن کمیشن سے شکایت ہے تو وہ الیکشن کمیشن سے رابطہ کر سکتا ہے، مرتضیٰ سولنگی

اسلام آباد(ممتازنیوز )نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے کہاکہ الیکشن کمیشن آئین اور قانون کی روشنی میں اپنے لائحہ عمل کا اعلان کرے گا،آئین کے آرٹیکل 218(3) کے تحت ملک میں انتخابات کرانے کا واحد ذمہ دار آئینی ادارہ الیکشن کمیشن آف پاکستان ہے، ہم الیکشن کمیشن سے باز پُرس نہیں کر سکتے اور نہ ہی اس کی نگرانی کر سکتے، درحقیقت الیکشن کمیشن نگران حکومت کی نگرانی کرتا ہے،جمعہ کولیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نگران وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ اگر کسی کو الیکشن کمیشن سے شکایت ہے تو وہ الیکشن کمیشن سے رابطہ کر سکتا ہے، ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران کی تعیناتی کا اختیار الیکشن کمیشن کے پاس ہے، پاکستان کے اندر آئینی حکومت ہے، ہم آئینی عمل کی پیداوار ہیں۔
انہوں نے کہاکہ آئین کے آرٹیکل 19 اور 19 اے کے تحت ہر ایک کو آزادی اظہار رائے کا حق حاصل ہے،میڈیا آزاد ہے، اس پر کسی قسم کی پابندی نہیں، تمام رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کو یکساں مواقع فراہم کر رہے ہیں، سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کو تنقید کا حق حاصل ہے۔