بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

آرمی چیف کا دورہ امریکا، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ملک میں سرمایہ کاری کی دعوت

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے اپنے پہلے سرکاری دورہ امریکا کے دوران بیرون ملک مقیم پاکستانیوں سے ملاقات کے دوران انہیں ملک میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف نے ملاقاتوں میں علاقائی سلامتی کو درپیش چیلنجز پر بات کی، آرمی چیف نے علاقائی سلامتی کے پہلوؤں پر نقطہ نظر کو سمجھنے کی اہمیت پر زور دیا، آرمی چیف نے مسئلہ کشمیر اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے کی اہمیت کو اجاگر کیا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف نے بیرون ملک مقیم پاکستانی کمیونٹی کے ارکان سے بھی ملاقات کی، سپہ سالار نے بیرون ملک مقیم پاکستانی کمیونٹی کے مثبت کردار اور کوششوں کو سراہا اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ملک میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان میں بیرون ملک پاکستانیوں کو انتہائی عزت کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔