پشاور(ممتازنیوز)پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبر پختون خوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے سانحہ آرمی پبلک اسکول پشاور کے 9 سال مکمل ہونے پر شہداء کو خراج عقیدت، اہل خانہ سے یک جہتی کا اعادہ کرتے ہوئے کہاکہ 16 دسمبر 2014 کے دن قوم کے دل پر لگنے والا زخم بھر نہیں سکتا،ہم اپنے معصوم بچوں کا پاک لہو بھول نہیں سکتے، ان کا غم آج بھی تازہ ہے،دہشت گرد آج بھی وہی کر رہے ہیں جو 9 سال پہلے کر رہے تھے،شہدا، ان کے والدین اور سکیورٹی فورسز کو ہم سلام کرتے ہیں ،ہفتہ کواپنے پیغام میں انجینئر امیر مقام نے کہاکہ میرے قائد نواز شریف نے 9 سال پہلے قوم کو دہشت گردی کے خلاف متحد کیا، قومی قوت سے دہشت کو کچل دیا ،وزیراعظم نواز شریف نے دہشت گردوں کو ملک سے نکالا تھا، نواز شریف کو اقتدار سے نکالا کر دہشت گردوں کو واپس لایا گیا،دہشت گردی کے خلاف نواز شریف کی پالیسی روک کر قوم پر ظلم کیا گیا،سکیورٹی فورسز کے جذبے، عزم اور بہادری کو سلام کرتا ہوں ،امیر مقام نے شہداء کے درجات کی بلندی، اہل خانہ کے لئے صبر جمیل کی دعاکی۔
16 دسمبر 2014 کے دن قوم کے دل پر لگنے والا زخم بھر نہیں سکتا،انجینئر امیر مقام








