سابق چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کو توشہ خانہ کیس میں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔
احتساب عدالت اسلام آباد کے جج محمد بشیر سابق چیئرمین پی ٹی آئی کے جسمانی ریمانڈ پر ٓسماعت اڈیالہ جیل میں کی۔
دو روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر آج انہیں دوبارہ عدالت پیش کیا گیا، اس موقع پر نیب ٹیم جسمانی ریمانڈ کے دوران ہونے والی پیش رفت پرعدالت کو آگاہ کیا۔
نیب نے عدالت سے مزید تین روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تاہم عدالت نے درخواست مسترد کرتے ہوئے عمران خان کو جوڈیشل ریمانڈ پر بھیج دیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ سماعت پر احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا تھا۔
عدالت نے کل توشہ خانہ کیس میں بانی پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت قبل ازگرفتاری خارج کی تھی اور گرفتاری ڈال دی تھی۔









