بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

 سردار تنویر الیاس پاکستانی سیاستدانوں کیلئے رول ماڈل ہیں، مجیب الرحمان شامی

اسلام آباد (ممتازنیوز) نامور صحافی مجیب الرحمان شامی نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان پاکستانی سیاستدانوں کیلئے رول ماڈل ہیں، سردار تنویر الیاس خان کا اقتدار نہایت بھونڈے طریقے سے ختم کیا گیا، عدالتوں کے ذریعے منتخب حکومتیں ختم کرنے کا رواج پہلے پاکستان میں تھا اور اب بدقسمتی سے آزادکشمیر میں بھی اس کا آغاز کر دیا گیا ہے، پاکستان میں تو ایسے فیصلوں کے بعد سیاسی و ادارہ جاتی انتشار پھیلا دیا جاتا ہے جس کے اثرات کبھی ختم نہیں ہوتے۔

اسلام آباد میں سینئر صحافیوں کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مجیب الرحمان شامی نے کہا کہ سردار تنویر الیاس خان نے توہین عدالت کیس میں اقتدار سے باہر آنے کے بعد کوئی مظاہرے نہیں کرائے،انہوں نےمدبرانہ طریقہ اپناتے ہوئے تحمل و برداشت کا مظاہرہ کیا۔پاکستان میں اقتدار کی دوڑ نے جس قدر ملک کو نقصان پہنچایااتنا کسی دوسری چیز نے نہیں پہنچایا، سیاستدانوں کے آپسی جھگڑوں نے ملک کو یہاں تک پہنچایا ہے، سردار تنویر الیاس خان پاکستان کے سیاستدانوں کیلئے رول ماڈل ہیں۔
مجیب الرحمان شامی نے کہا کہ پاکستان میں سیاستدانوں کو ایک دوسرے کو برداشت کرنا اب آ جانا چاہیے، عوام کو حق ہونا چاہیے کہ وہ جس پارٹی کو چائیں مرضی سے ووٹ دیں، یہ حق کسی اور کو نہیں ہونا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے نقشے سے آزادکشمیر نکال دیں تو انڈین فوج جی ٹی روڈ پر بیٹھی ہوں گی،پاکستان کیلئے کشمیر اور کشمیر کیلئے پاکستان لازم و ملزوم ہے۔