بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عام انتخابات صاف اور شفاف ہوتے نظر نہیں آرہے

کراچی :ایم کیو ایم کے کنوینیئر خالد مقبول صدیقی نے کہاہے کہ بلدیاتی انتخابات میں کراچی سے جیتنے والے حیران اور جتوانے والے پریشان تھے، عام انتخابات صاف اور شفاف ہوتے نظر نہیں آرہے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے خالدمقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ اللہ کرے انتخابات کی تاریخ پتھر پر لکیرہی ثابت ہو، کراچی کو سب سے زیادہ انتخابات کی ضرورت ہے۔

خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ انتخابات فوری، صاف اورشفاف ہونا چاہئیں، لیکن انتخابات صاف اور شفاف ہوتے نظر نہیں آرہے، پھر بھی عام انتخابات میں بھرپور حصہ لیں گے، تحریک انصاف کو آئینی طریقے سے حکومت سے ہٹایا گیا۔

خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں کراچی کی یوسیز ہی چوری کرلی گئیں، کہیں 55 ہزار اور کہیں 5 ہزار کی آبادی پر یوسی بنائی گئی تھی، کراچی میں پیپلزپارٹی کامینڈیٹ ہی نہیں ہے، کراچی سے جیتنے والے حیران اور جتوانے والے پریشان تھے، پیپلزپارٹی نے سندھ میں 15سال طویل حکومت کی۔

رہنما ایم کیو ایم نے کہا کہ کوئی آئےاورکراچی کوتبدیل کرے، ہم آج بھی سڑکوں پر اپنے ووٹرز گنوا رہے ہیں، کراچی میں 75 لاکھ افراد کو کم گنا گیا ہے، آنے والے وقت میں 75 لاکھ افراد کو بھی بازیاب کروالیں گے۔