بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

کراچی: مچھر کالونی میں دھماکا، 4 افراد زخمی

کراچی میں ماڑی پور مچھر کالونی جعفر چوک کے قریب مبینہ دھماکا ہوا جس کے نبتیجے میں چار افراد زخمی ہوگئے۔

مبینہ دھماکے کے نتیجے میں عمارت گرنے کی اطلاع موصول ہوئی ہے جب کہ ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پر روانہ ہوگئیں۔

ریسکیو حکام کے مطابق دھماکا گیس سلنڈر پھٹنے سے پیش آیا جس کے نتیجے میں دو مرد اور دو خواتین شدید زخمی ہوئی ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد فراہم کرنے کے لیے سول اسپتال منتقل کردیا گیا۔