بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پی ٹی وی بولان پر آج سے ہزارگی زبان میں نشریات کا آغاز کیا جا رہا ہے،مرتضیٰ سولنگی

کوئٹہ (ممتازنیوز )نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نےکہاکہ پی ٹی وی بولان پہلے ہی بلوچی، پشتو اور براہوی زبانوں میں پروگرام پیش کر رہا ہے، پی ٹی وی بولان پر آج سے ہزارگی زبان میں نشریات کا آغاز کیا جا رہا ہے جو ہزارہ برادری کا دیرینہ مطالبہ تھا، پی ٹی وی بولان کی نشریات کیبل اور سیٹلائٹ پر پہلے سے موجود ہیں، اب پی ٹی وی بولان کی نشریات عام انٹینا کے ذریعے بھی دیکھی جا سکیں گی، منگل کوپی ٹی وی بولان پر ”ہزارگی زبان“ کے پروگرام کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئےنگران وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہوزیراعظم انوار الحق کاکڑ کے مشکور ہیں کہ انہوں نے ہمارے اس اقدام کی حوصلہ افزائی کی، ہم نے رواں ماہ کے دوران پی ٹی وی ملتان کی نشریات کا دورانیہ بڑھا کر 24 گھنٹے کیا، پی ٹی وی بولان کی ٹیرسٹیریل نشریات سے دور دراز کے علاقے کے لوگ مستفید ہو سکیں گے، انہوں نے کہاکہ دور دراز علاقوں کے عوام سولر اور انٹینا کے ذریعے پی ٹی وی بولان کی نشریات دیکھ سکیں گے، ہم نے ری براڈ کاسٹ سینٹرز کے ٹرانسمیٹرز کی تعداد میں اضافہ کیا ہے، پہلے 22 ری براڈ کاسٹ سینٹرز کام کر رہے تھے، کان میترزئی ری براڈ کاسٹ سینٹر کے اضافہ سے ان کی تعداد اب 23 ہو گئی ہے، یہ ری براڈ کاسٹ سینٹرز لوگوں تک پی ٹی وی کی نشریات پہنچا رہے ہیں، ہمارا مقصد پی ٹی وی بولان پر علاقائی زبانوں کی برابر نمائندگی یقینی بنانا ہے۔