اسلام آباد: ملک کی تین بڑی سیاسی جماعتوں نے چیف الیکشن کمشنر کو ہٹانے کا مختلف بارز کا مطالبہ مسترد کردیا۔
نجی ٹی وی کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن)، تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی نے چیف الیکشن کمشنر کو ہٹانے کا مختلف بارز کا مطالبہ مسترد کیا۔
پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رہنما تحریک انصاف بیرسٹر علی ظفر نےکہا کہ اس مطالبے کی ٹائمنگ غلط ہے، چیف الیکشن کمشنر کے استعفے کا مطالبہ سیاسی ہے مگر اس کی قانونی حیثیت نہیں، انتخابات کے موقع پر کوئی بحران پیدا نہیں کرنا چاہیے۔
تحریک انصاف ، مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی نے پاکستان بار کونسل اور سپریم کورٹ بار کی طرف سے چیف الیکشن کمیشنر کو ہٹانے کا مطالبہ مسترد کر دیااور کہاکہ ایسے مطالبے کی حمایت نہیں کی جا سکتی جو الیکشن کے التوا کا باعث بنے بیرسٹر علی ظفر نے کہاجو پارٹی چھوڑ گئے انہیں ٹکٹ نہیں ملے گا pic.twitter.com/Kq4yRPVLzY
— Hamid Mir حامد میر (@HamidMirPAK) December 19, 2023
انہوں نے کہا کہ جو لوگ تحریک انصاف چھوڑ گئے ہیں انہیں ٹکٹ نہیں ملے گا۔
(ن) لیگ کے رہنما خرم دستگیر کا کہنا تھا کہ بارز کے الزامات مبہم ہیں، اگر ٹھوس شواہد اور ثبوت تھے تو جو طریقہ کار آئین و قانون میں درج ہے ان کو لانا چاہیے۔
پی پی رہنما ناصر شاہ نے کہا کہ اس وقت اس طرح کی کوئی تبدیلی یا دیگر چیزیں الیکشن کے التوا کا جواز بن سکتی ہیں۔









