رہنما پاکستان مسلم لیگ (ن) عطا تارڑ نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہیں، امیدواروں کے فائنل ہونے کے بعد مسلم لیگ (ن) جلسے کرے گی۔
لاہور میں دیگر رہنماؤں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نےانتخابات کےحوالے سے تمام جماعتوں کو مدعو کیا، چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی اتفاق رائے ہوئی۔
رہنما پاکستان مسلم لیگ ن عطا اللہ تارڑ اور ملک احمد خان پریس کانفرنس کر رہے ہیں https://t.co/5sVqntoNec
— PMLN (@pmln_org) December 20, 2023
عطا تارڑ نے کہا کہ حلقہ بندیوں پر ہماری گزارشات سن لی جاتیں تو اچھا تھا، مزید کہا کہ الیکشن کمیشن پر تنقید رواج بن گئی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ تحائف کو لوگ بیچتے نہیں سنبھال کر رکھتے ہیں۔
رہنما مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ الیکشن کمیشن کا ادارہ بالکل غیر جانبدار ہے، ہمیں بھی الیکشن کمیشن سے گلے شکوے ہیں۔









