اسلام آباد(ممتازنیوز )پاکستان مسلم لیگ (ن) کی منشور کمیٹی کے سربراہ سینیٹر عرفان صدیقی نے کہاکہ مقررہ وقت پر محمد نوازشریف کے کاغذات نامزدگی جمع کرائیں گے، پارلیمنٹ کا قانون بننے کے بعد پارٹی قائد محمد نوازشریف کی نااہلی ختم ہوچکی ہے، العزیزیہ کا کیس یہ تھا کہ نوازشریف نے بیٹے سے پیسے لئے اور اقامہ کا کیس یہ بنایا کہ بیٹے سے تنخواہ کیوں نہیں لی؟ جے آئی ٹی کے ہیروں کی سرتوڑ کوشش کے باوجود نوازشریف پر کرپشن کا الزام تک نہ لگ سکا، نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے عرفان صدیقی نے کہاکہ نوازشریف کے خلاف اگر کچھ مل جاتا تو بیٹے سے تنخواہ نہ لینے کا کیس نہ بنانا پڑتا،9 مئی کے حملے کرنے والے جتھے کو سیاسی جماعت نہیں مان سکتا، نوازشریف کے گلوے شکوے ذتی غموں سے متعلق نہیں، پاکستان اور عوام کو پہنچنے والے نقصان پر دکھی ہوکر بات کرتے ہیں، یہ ایک لیڈر کی تشویش ہے ، مسلم لیگ (ن) کے منشور میں نگران حکومت کا طریقہ کار ختم کرنے کی تجویز دوں گا، ہفتے دس دن میں منشور تیار کرلیں گے، مریم نوازشریف نے قربانیوں، سیاسی جدوجہد اور محنت سے اپنا آپ منوایا ہے، اپنی شخصیت میں مکمل لیڈر بن چکی ہیں ،بے نظیر بھٹو جس عمر میں سیاست میں آئی تھیں، اس سے زیادہ عمر میں مریم نوازشریف لیڈرشپ رول میں آئیں گی، چھ سال گزرنے کے بعد ناانصافی کے ازالے کو لاڈلہ پن کہاجارہا ہے ،شاہد خاقان عباسی کے بیانات ناراض ذہن کی افتاد ہے ،پی ٹی آئی ، عوامی طورپر وجود منوانے میں کامیاب نہیں ہوگی۔
مقررہ وقت پر محمد نوازشریف کے کاغذات نامزدگی جمع کرائیں گے،سینیٹر عرفان صدیقی








