بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

حماد ، زرتاج گل، فرخ حبیب سمیت روپوش پی ٹی آئی رہنماؤں کی تلاش تیز

راولپنڈی پولیس نے 9 مئی کے واقعات میں نامزد تحریک انصاف کے 63 رہنماوں اور کارکنان کی گرفتاری کے لئے عدالت سے رجوع کرلیا ہے۔

راولپنڈی پولیس نے تحریک انصاف کے 63 رہنماؤں اور کارکنان کی فہرست عدالت میں پیش کردی ہے، اور ساتھ ایک درخواست میں ان کی گرفتاری کے احکامات جاری کرنے کی استدعا کی ہے۔

ذرائع کے مطابق تھانہ آراے بازار پولیس کی جانب سے روپوش ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کے لئے درخواست انسدادِ دہشتگردی عدالت راولپنڈی میں دائرکی گئی ہے۔

درخواست کے متن میں ہے کہ ملزمان مقدمہ میں نامزد ہیں اور ان کی گرفتاری مقصود ہے، ان روپوش ملزمان کے وارنٹ گرفتاری مطلوب ہیں۔

درخواست میں 60 سے زائد پی ٹی آئی رہنماؤں اورکارکنان کے نام شامل ہیں، اور ان میں زلفی بخاری، زین قریشی، اعجاز جازی، اجمل صابر، زرتاج گل، فرخ حبیب، چوہدری عظیم، گل اصغرخان، حماد اظہر، چوہدری ساجد، عارف عباسی اور دیگر شامل ہیں۔