لاہور(ممتازنیوز)9 مئی کے مقدمات میں گرفتار صنم جاوید کے والد جاوید اقبال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ صنم جاوید پی ٹی آئی کی طرف سے مریم نواز کے خلاف الیکشن لڑیں گی، صنم جاوید شہباز شریف کے خلاف بھی الیکشن لڑیں گی،انہوں نے مزید کہا کہ صنم جاوید کی والدہ ڈور ٹو ڈور مہم چلائیں گی، صنم جاوید کے کاغذات پر دستخط کروانے کے لیے مجھے 7 دن لگے۔
صنم جاوید پر آخری مقدمہ موبائل چوری کا رہ گیا ہے، باقی سب مقدمات میں ضمانتیں ہو چکی ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کے امیدواروں کے راستے میں کون رکاوٹیں ڈالتا ہے، یہ سب کو پتہ ہے ، صنم جاوید کی والدہ روبینہ جاوید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں خود بیٹی کی انتخابی مہم چلاؤں گی، خوشی ہوتی اگر میری بیٹی باہر ہوتی اور وہ خود انتخابی مہم چلاتی، افسوسناک بات ہے کہ بیٹی اور جیل میں ہیں۔
علاوہ ازیں صنم جاوید کے والدین نے مخصوص نشست کے لئے کاغذات جمع کروا دئیے صنم جاوید کے قومی اور صوبائی اسمبلی کی مخصوص نشست پر جمع کروائے گئے گئے۔خیال رہے کہ گذشتہ ہفتے 9مئی کے جلائو گھیرائو کے الزام میں گرفتار تحریک انصاف کی کارکن صنم جاوید نے مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز کے مقابلے میں الیکشن لڑنے کا اعلان کیا تھا۔ صنم جاوید کے والد کے مطابق ان کی بیٹی جیل سے مریم نواز کے خلاف الیکشن لڑیں گی ۔
صنم جاوید کے پی پی 150لاہور سے کاغذات نامزدگی جمع کرائا جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن لڑنے کے لئے متعلقہ دستاویزات جمع کی جارہی ہے ، صنم جاوید کے کاغذات نامزدگی میں حاصل کروں گا۔ صنم جاوید پی ٹی آئی کی ٹکٹ پر الیکشن لڑیں گی جبکہ مخصوص نشستوں پر بھی کاغذات نامزدگی جمع کرائیں گی۔
صنم جاوید شہباز شریف اور مریم نواز کے خلاف الیکشن لڑے گی،میں خود بیٹی کی انتخابی مہم چلاؤں گی،روبینہ جاوید








