بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

جس شخص نے آئین کی خلاف ورزی کرائی اسے معصوم کہاجارہاہے ،مریم اورنگزیب

اسلام آباد(ممتازنیوز )پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنماء مریم اورنگزیب نےسائفر کیس میں ضمانت ملنے کے بعدبانی چیئرمین پی ٹی آئی کوتنقید کانشانہ بناتے ہوئے کہاکہ سازش اپنے روپ بدلتی رہی ،بند کمرے میں کہاکہ سائفرکے ساتھ کھیلناہے سیاست کرنی ہے ،جس شخص نے آئین کی خلاف ورزی کرائی اسے معصوم کہاجارہاہے،ہفتہ کولاہورمیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہاکہ اس معصوم آدمی نے کاغذ لہرا کرملکی سلامتی کو دائو پرلگایا،تین دفعہ کے وزیراعظم کوسسلین مافیاکہاگیا،کہاگیا ہماری حکومت کے خلاف امریکہ نے ساز ش کی ہے،انہوں نے کہاکہ عوا م نواز شریف کوووٹ دے رہی تھی اس لیے آرٹی ایس بٹھایاگیا،بانی چیئرمین پی ٹی آئی پروار کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہاکہ یہ190ملین پائونڈ کابند لفافہ کابینہ میں لہراکرکھاجائے اورمعصوم ہے،اربوں کی فنڈنگ پرالیکشن کمیشن کودھمکائے یہ معصوم ہے،9مئی کوجناح ہائوس جلادےیہ معصوم ہے،9مئی کوشہداء کی یادگاروں کوٹھڈے مارو اورتم معصوم ہو،اربوں کی فارن فنڈنگ کھاجائو اورتم معصوم ہو،عوام کوپڑھ کربتاتے کہ میرے خلاف یہ سازش ہوگئی ،عوام کوپڑھ کرسناتے کہ سائفرمیں کیاتھا،سپریم کورٹ کافیصلہ آیا آئین توڑ اگیا،وزیراعظم کے خلاف عدم اعتماد آجائے توووٹنگ ہوتی ہے یہ سازش نہیں ہوتی،یہ اس لیے لاڈلاہے کہ جب سپریم کورٹ جاتاہے تو ’’گڈ ٹوسی یو‘‘کہاجاتاہے