بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے اپنے برانڈ کے مصالحہ جات کی قیمتیں بڑھا دیں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن نے دالوں ، بیسن اور کھجور کے بعد مصالحہ جات کی قیمتوں میں بھی اضافہ کر دیا۔تفصیلات کے مطابق یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن نے اپنے برانڈ کے مصالحہ جات کی قیمتیں بڑھا دی ہیں۔ 200 گرام سرخ مرچ کی قیمت میں 36 روپے تک کا اضافہ کر دیا گیا ہے،100 گرام ہلدی کی قیمت میں 4 روپےکا اضافہ کیا گیا ہے۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق 200 گرام دھنیا 9 روپے ، 50 گرام بڑی الائچی 18 روپے ،سبز الائچی 13 روپے، 200 گرام سفید زیرہ 23 روپے ، 50 گرام لونگ 16 روپے مہنگی کر دی گئی ہے۔ یوٹیلیٹی سٹورز کی برانڈ کی 950گرام چائےکی قیمت میں 47 روپے اضافہ کر دیا گیا ہے۔یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق فوری ہوگا۔