بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

حکومت میں آکر مزدور اور یوتھ کارڈ، کسانوں کو براہ راست سبسڈی بھی دینگے، بلاول بھٹو

سابق وزیر خارجہ اور چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ حکومت میں آکر مزدور اور یوتھ کارڈ لائیں گے جب کہ کسانوں کو براہ راست سبسڈی بھی دیں گے۔

نوابشاہ کے بختاور گرلز کیڈٹ کالج کی تیسری پاسنگ آؤٹ پریڈ تقریب میں بلاول بھٹو بحیثیت مہمان خصوصی شریک ہوئے جنہوں نے کالج کی ثقافتی تقریب کا افتتاح کیا، کیڈٹ کالج سے 57 طالبات پاس آؤٹ ہوئی ہیں۔

پاسنگ آوٹ پر پریڈ تقریب سے خطاب میں بلاول بھٹو نے کہا کہ کوئی بھی شعبہ خواتين کی شرکت کے بغير نامکمّل ہے، ملک کی تعمير و ترقّی میں خواتين کا اہم کردار رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہید بے نظیر بھٹو کا خواب خواتین کے لیے تھا، یہ طالبعلم شہید بےنظیر بھٹو کا خواب پورا کر رہے ہیں، آ پ لوگوں نے ہی ملک کو آگے لے کر چلنا ہے، مل کر محنت کریں ملکی ترقی میں اپنا حصہ ڈالیں۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ شہید بے نظیر بھٹو کا خواب خواتین کے لیے تھا، یہ طالبعلم شہید بےنظیر بھٹو کا خواب پورا کر رہے ہیں، آ پ لوگوں نے ہی ملک کو آگے لےکر چلنا ہے ۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ مل کر محنت کریں ملکی ترقی میں اپنا حصہ ڈالیں، ہمیں تاریخی بےروزگاری اور غربت کا مقابلہ کرنا ہے، پرانے سیاستدان ملک کا ماضی،آپ مستقبل ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ موسمیاتی تبدیلی سے ملک کو بہت خطرہ ہے، عوام اس وقت بہت سے مسائل کا سامنا کر رہے ہیں، تنقید اور گالم گلوچ کی سیاست کو ختم کرنا ہوگا، عوام کی تکلیف اور مسائل کو ہم حل کرسکتے ہیں ۔

پی پی چیئرمین نے کہا کہ ملک کو اس وقت تاریخی معاشی بحران کا سامنا ہے، جتنی آج روٹی کپڑا اور مکان کی ضرورت ہے، پہلے نہیں تھی، مزدور کارڈ اور نوجوانوں کے لیے یوتھ کارڈ لائیں گے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ پہلے 35 ہزار کی تنخواہ میں گزارہ ہو جاتا تھا لیکن آج کی معاشی صورتحال میں ڈبل کمانا پڑتا ہے، کسان کو براہ راست سبسڈی دلوائیں گے، ایک سال کے لیے نوجوانوں کو مالی مدد فراہم کریں گے۔

بختاور گرلز کیڈٹ کالج میں 300 طالبات زیر تعلیم ہیں، پاسنگ آؤٹ پریڈ تقریب میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی کیڈٹس، کالج عملے کو تعریفی اسناد پیش کی گئیں، اعزازی شمشیر کیڈٹ زینب ملک جب کہ قائد اعظم ایوارڈ کیڈٹ سورٹھ علی کو دیا گیا۔

بلاول بھٹو زرداری نے سائنس اینڈ آرٹس نمائش کا دورہ کیا اورکیڈٹس کے تیار کردہ مختلف سائنس پراجیکٹس اور فن پاروں کا مشاہدہ کیا۔