اسلام آباد(اصغر چودھری ) سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کے این اے 52 گوجر خان سے کاغذات نامزدگی منطور کر لئے گئے ،سپیکر کی انتخابی مہم کی شروعات ۔پیر کو راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی عوامی جماعت ہے اور عوام الیکشن والے دن اپنے اعتماد کا اظہار پیپلز پارٹی پر کرینگے ،پاکستان پیپلز پارٹی عوام کی بھرپور حمایت کے ساتھ انشاءاللہ تاریخی فتح حاصل کرے گی،گوجرخان کے باشعور عوام ہر لحظ پاکستان پیپلز پارٹی کے ساتھ کھڑے ہیں- شہید زوالفقار علی بھٹو سے بی بی شہید اور اب بلاول بھٹو زرداری تک پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عوام کی سیاست کی ہماری سیاست کا محور عوامی خدمت ہے علاوہ ازیں پی پی آٹھ سے خرم پرویز راجہ کے کاغزات نامزدگی بھی منظور کر لیئے گے ،اس موقع پر خرم پرویز راجہ نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی عوامی جماعت ہے اور عوام الیکشن والے دن اپنے اعتماد کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی پہ کریں گے،پاکستان پیپلز پارٹی عوام کی بھرپور حمایت کے ساتھ انشاءاللہ تاریخی فتح حاصل کرے گی،گوجرخان کے باشعور عوام ہر لحظ پاکستان پیپلز پارٹی کے ساتھ کھڑے ہیں۔واضح رہے کہ گوجر خان میں اسپیکر راجہ پرویز اشرف کی پوزیشن خاصی مستحکم ہے پیپلز پارٹی کے کارکنوں کے ساتھ ساتھ دوسری جماعتوں کے کارکنوں ،مقامی عمائدین کی حمایت بھی راجہ پرویز اشرف کو حصل ہے ۔۔








