اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) مختلف بچت سکیموں پر شرح منافع میں اضافہ کردیا گیا۔بہبود سیونگ سرٹیفکیٹ پر شرح منافع میں 1.44 فیصد اضافہ کیا گیا ہے اور منافع کی شرح بڑھا کر 14.16 فیصد کر دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ اسپیشل سیونگز پر منافع 1.40 فیصد بڑھا کر 12.40 فیصد، ریگولر انکم سرٹیفکیٹ پر منافع 0.96 فیصد اضافے سے 12 فیصد کر دیا گیا ہے۔سیونگ اکاؤنٹس پر بھی منافع میں ڈھائی فیصد اضافہ کیا گیا ہے اور منافع کی نئی شرح 10.75 فیصد مقرر کر دی گئی ہے۔ خزانہ ڈویژن کے مطابق نئے نظرثانی شدہ ریٹس کا اطلاق 10 مئی سے ہوگا۔
مختلف بچت سکیموں پر شرح منافع میں اضافہ کردیا گیا
