سابق سیکریٹری خارجہ ریاض کھوکھر انتقال کر گئے۔
اہلخانہ کا کہنا ہے کہ ریاض کھوکھر کی نمازِ جنازہ آج شام 6 بجے ایچ ایٹ قبرستان میں ادا کی جائے گی۔
پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمٰن کا کہنا ہے کہ ریاض کھوکھر کے انتقال کا سن کر بہت افسوس ہوا، ریاض کھوکھر ہمیشہ ترقی پسند پاکستان کے مضبوط حامی تھے۔
Very sorry to hear that Riaz Khokhar has passed away. He was always such a strong advocate of a progressive Pakistan, and fiercely independent. Served as Pakistan’s Foreign Secretary among many other diplomatic posts in tough situations. Was always ready on the phone or in person… pic.twitter.com/y8i3CYHL5g
— SenatorSherryRehman (@sherryrehman) December 26, 2023
انہوں نے کہا کہ ریاض کھوکھر نے مشکل حالات میں کئی دیگر سفارتی عہدوں کے علاوہ پاکستان کے سیکریٹری خارجہ کے طور پر خدمات انجام دیں۔
شیری رحمٰن کا کہنا ہے کہ ریاض کھوکھر اپنا فکری سرمایہ تقسیم کرنے کے لیے ہمیشہ تیار رہتے تھے۔
سابق وفاقی وزیر شیری رحمٰن نے ریاض کھوکھر کے اہلخانہ اور چاہنے والوں سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔









