اسلام آباد(ممتازنیوز )پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما ء مریم اورنگزیب نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کے قائد جناب محمد نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں حمزہ شہباز کے حوالے سے میڈیا کے بعض حصوں میں چلائی جانے والی من گھڑت خبریں سراسر جھوٹ ہیں،منگل کوسماجی رابطوں کی سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں مریم اورنگزیب نے کہاکہ بعض عناصر قیاس آرائیوں کے ذریعے من پسند خیالات کو دانستہ ایک مہم کی صورت میں پھیلا رہے ہیں جو سیاسی خوف اور بوکھلاہٹ کا ثبوت ہے۔ میڈیا سے گزارش ہے کہ تصدیق کے بغیر فیک نیوز نشر کرکے اپنی ساکھ کو نقصان نہ پہنچائے۔
پاکستان مسلم لیگ(ن) کے قائد جناب محمد نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں حمزہ شہباز کے حوالے سے میڈیا کے بعض حصوں میں چلائی جانے والی من گھڑت خبریں سراسر جھوٹ ہیں۔ بعض عناصر قیاس آرائیوں کے ذریعے من پسند خیالات کو دانستہ ایک مہم کی صورت میں پھیلا رہے ہیں جو سیاسی خوف اور بوکھلاہٹ…
— Marriyum Aurangzeb (@Marriyum_A) December 26, 2023









