اسلام آباد/الجیرز(مانیٹرنگ ڈیسک) الجزائر میں پاکستانی سفارتخانے کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس ہیک کر لیے گئے ۔ ترجمان دفترخارجہ کے مطابق الجزائر میں پاکستانی سفارتخانے کے ٹوئٹر ، فیس بک اور انسٹا گرام اکاؤنٹس کو ہیک کر لیا گیا۔ ترجمان نے واضح کیا کہ ان اکاؤنٹس کے ذریعے پوسٹ کئے گئے تما م پیغامات کا تعلق سفارتخانے سے نہیں ہے ۔