بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پیپلزپارٹی سمجھتی ہے پیسے، طاقت سے کراچی پر قبضہ کرلے گی، مصطفی کمال

ایم کیوایم پاکستان کے سینئر ڈپٹی کنویئر مصطفی کمال نے صوبے کی سابق حکمران جماعت پاکستان پیپلز پارٹی کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ پی پی پی کے پیسہ اور طاقت ہے جس کی وجہ سے وہ سمجھتی ہے کہ وہ کراچی پر قبضہ کرلے گی۔

کراچی کے ضلع وسطیٰ کے ڈپٹی کمشنر کے دفترکے میڈیا سے باہربات چیت کرتے ہوئے ایم کیوایم پاکستان کے سینئر رہنما نے کہا کہ ہمارے تقریبا تمام امیدواروں کےکاغذات منظورہورہےہیں، سب کو نظر آرہا ہے کہ آخری مرتبہ کام ایم کیو ایم نے کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم پہلے سے زیادہ مضبوط اور منظم ہے،
عام انتخابات کے حوالے سے ایم کیوایم کارکنوں میں جوش ہے، سیاسی سرگرمیاں جاری ہیں، ایم کیو ایم پاکستان واحد پارٹی ہے جس نے سب سے پہلے انتخابی مہم کا آغاز کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ سب کو نظر آگیا ہے کراچی میں آخری کام ایم کیو ایم نے کرائے،کراچی میں روانہ بچے گٹر میں گرکرمرتے ہیں، بلاول بھٹو سندھ کی کوئی ایک یوسی بھی ماڈل نہیں بناسکتے،

مصطفیٰ کمال نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے پاس پیسہ اورپاور ہے، وہ سمجھتے ہیں کہ قبضہ کرلیں گے۔