لاہور(ممتازنیوز )پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما ء مریم اورنگزیب نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے ہر پاکستانی کو منشور سازی کے عمل میں شامل کرلیا ہے ،تاریخ میں پہلی بار مسلم لیگ (ن) نے منشور کی تیاری کے لئے وسیع مشاورت شروع کی ہے مسلم لیگ (ن) ایک جماعت کا نہیں پاکستان کا منشور بنارہی ہے ہر پاکستانی کو دعوت ہے کہ وہ تجاویز سے پاکستان کی مدد کرے ہر شعبے کے ماہرین اپنی تجاویز دے سکتے ہیں ،جمعہ کوسماجی رابطوں کی سائٹ ٹوئٹر پرجاری پیغام میں مریم اورنگزیب نے کہاکہ 5 جنوری تک اندرون وبیرون ملک ہر پاکستانی قابل عمل تجاویز دے سکتا ہے .ڈیجیٹل پورٹل لانچ کر دیا ہے http://pmln2024.com آئین کی بالادستی، قانونی اصلاحات، فراہمی انصاف ، معیشت،صنعت وتجارت، زراعت، توانائی ، آئی ٹی،آبی وغذائی تحفظ پر تجاویز دیں ،تعلیم صحت، کھیل، امور نوجوانان، خواتین کی بہبود وترقی، بلدیاتی اداروں پر سفارشات دی جاسکتی ہیں ،انسانی حقوق اور اقلیتیں ، جمہوری انتظامی اصلاحات، سیاحت، پائیدار ترقی اور موسمیاتی تبدیلی کو بہتر بنانے میں اپنی رائے دیں ، پوپو لیشن مینجمنٹ ، سٹنٹڈ گروتھ ، خارجہ امور، سمندر پارپاکستانی، مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی کے شعبوں میں قابل عمل تجاویز دیں ،غربت، مہنگائی، بے روزگاری، ذرائع ابلاغ، قومی سلامتی، تعمیر وترقی، مواصلات کے شعبوں میں سفارشات،دے سکتے ہیں مزدوروں، محنت کشوں اور کسانوں کے مسائل، وفاق اور صوبائی ہم آہنگی کے لئے تجاویز کا خیرمقدم کریں گے ،احتساب، کرپشن کا خاتمہ، تاریخ، قومی ورثہ اور کلچر، وفاق اور صوبائی ہم آہنگی کے لئے قابل عمل سفارشات دے سکتے ہیں ،سی پیک، خصوصی افراد کے لئے اقدامات ، پاپولیشن مینجمنٹ کے شعبوں میں تجاویز دی جاسکتی ہیں #بہتر_کل_بنائیں_مل_کر
پاکستان مسلم لیگ (ن) نے ہر پاکستانی کو منشور سازی کے عمل میں شامل کرلیا ہے،مریم اورنگزیب








