پشاور ہائی کورٹ کی جانب سے الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات سے متعلق فیصلے پر غور کے لیے ای سی پی میں اجلاس جاری ہے۔
چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیر کی زیر صدارت الیکشن کمیشن میں اہم اجلاس جاری ہے جس میں ممبران کمیشن اور قانونی ٹیم شریک ہے۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں پشاور ہائی کورٹ کے حکم امتناع کا جائزہ لیا جا رہا ہے جب کہ مشاورتی اجلاس میں کورٹ کے فیصلے کو چیلنج کرنے یا نہ کرنے سے کے حوالے سے حتمی فیصلہ کا امکان ہے، کمیشن سپریم کورٹ سے رجوع سمیت مختلف آپشنز پر غور کر رہا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ الیکشن کمیشن اجلاس میں بریفنگ دی گئی پشاورہائی کورٹ کا فیصلہ کمیشن کے اختیارات میں مداخلت ہے، کمیشن نے الیکشن ایکٹ کو مدنظر رکھتے ہوئے فیصلہ کیا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی الیکشن کمیشن میں پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے پر اجلاس ہوچکے ہیں تاہم ان میں کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا تھا۔









