مسلم لیگ (ن) نے انتخابی مہم کا آغاز کردیا، پہلا جلسہ آج شیخوپورہ کے علاقے فاروق آباد میں ہوگا۔
’ڈان نیوز ٹی وی‘ کے مطابق صدر مسلم لیگ (ن) شہباز شریف اور دیگر قائدین آج شیخوپورہ میں جلسے سے خطاب کریں گے۔
شہباز شریف نے ’ایکس‘ پر اپنی پوسٹ میں کہا کہ معمارِ پاکستان محمد نواز شریف کا پیغام لے کر فاروق آباد میں حاضر ہوں گا۔
انہوں نے کہا کہ شیخوپورہ نے ہمیشہ ثابت کیا کہ یہ شہر نواز شریف اور مسلم لیگ (ن) کا قلعہ ہے۔
شیخوپورہ کے غیور عوام کے پاس میں کل 30 دسمبر بروز ہفتہ معمارِ پاکستان محمد نواز شریف کا پیغام لے کر فاروق آباد میں حاضر ہوں گا۔ شیخوپورہ نے ہمیشہ ثابت کیا کہ یہ شہر نواز شریف اور مسلم لیگ ن کا قلعہ ہے۔ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے اگر نواز شریف کو دوبارہ موقع ملا تو ترقی اور… pic.twitter.com/IBBn64LBPj
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) December 29, 2023









