لاہور میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی بورڈ کا اجلاس جاری ہے، پارٹی سربراہ نواز شریف اور پارٹی صدر محمد شہباز شریف اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں۔
’نجی ٹی وی‘ کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ (ن) کا پارلیمانی بورڈ آج لاہور ڈسٹرکٹ سے موزوں امیدواروں کا انتخاب کر رہا ہے۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی بورڈ کا اجاس جاری
پاکستان مسلم لیگ(ن) کے قائد محمد نواز شریف اور پارٹی صدر محمد شہباز شریف اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں
مسلم لیگ (ن) کا پارلیمانی بورڈ آج لاہور ڈسٹرکٹ سے موزوں امیدواروں کا انتخاب کر رہا ہے
پارلیمانی بورڈ 2 دسمبر سے اب تک صوبہ… pic.twitter.com/G3MsH96yYg— PMLN (@pmln_org) December 30, 2023
پارلیمانی بورڈ 2 دسمبر سے اب تک صوبہ سندھ، بلوچستان اور خیبرپختونخوا سے موزوں امیدواروں کا انتخاب کر چکا ہے۔
مسلم لیگ (ن) کا پارلیمانی بورڈ صوبہ پنجاب میں سرگودھا ڈویژن، ڈسٹرکٹ راولپنڈی، ڈیرہ غازی خان، راولپنڈی، اٹک، جہلم، چکوال، خانیوال، وہاڑی، لودھراں، ملتان، گوجرانولہ، گجرات، سیالکوٹ، نارووال، بہاولپور، فیصل آباد، قصور، ننکانہ اور شیخوپورہ سے پارٹی امیدواروں کے ناموں پر غور کرچکا ہے۔









