لاہور(ممتازنیوز)پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف نے کہاکہ نوجوان نسل پارٹی کے لیے اثاثہ ہے ،ن لیگ پرظلم ڈھایاجارہاتھا، مریم نواز کی پارٹی کےلیے خدمات بے مثال ہیں،مریم نواز نے چیف آرگنائزر بننے کے بعددن رات محنت کی ،لاہوراورپنجاب میں نہیں پورے پاکستان میں ینگ ٹیلنٹ کوآرگنائز کیا،مریم نواز نے نڈر ہوکرشبانہ روزخدمت کی ہے ،تاریک گھڑیوں میں اس بیٹی نے لازوال خدمت کی ہے ،ہفتہ کوپارلیمانی بورڈ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہاکہ مریم نواز کی دن رات خدمت کامیں خود گواہ ہوں ،نوجوان نسل پارٹی کے لیے اثاثہ ہے ،مریم نواز نے نڈر ہوکر شبانہ روز خدمت کی ہے ۔
نوجوان نسل پارٹی کے لیے اثاثہ ہے،شہباز شریف








