بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

میں نے پوری صلاحیت کے ساتھ پرفارم کرنے کی کوشش کی،مریم نواز

لاہور(ممتازنیوز)پاکستان مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہاکہ میں بہت شکرگزار ہوں جوالفاظ میرے لیے کہے گئے،میں تہہ دل سے سب کی شکرگزارہوں ،2011کوجماعت کومیری ضرورت ہوئی تومیں نے سیاست کاآغاز کیا،میں نے کبھی نہیں سوچاکہ میں سیاست میں آئوں گی ،ہفتہ کوپارلیمانی بورڈ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہاکہ میں نے پوری صلاحیت کے ساتھ پرفارم کرنے کی کوشش کی ،2011سے آج تک میں نے کوئی الیکشن نہیں لڑا،پاناماآگیا ،آپ کے ساتھ ظلم ہوا تومیں کھڑی ہوگئی ،جھوٹے کیسز ختم ہوگئے تومیں نے سمجھامیری ذمہ داری ختم ہوگئی ،میں نے کسی ٹکٹ اورعہدے کی توقع نہیں کی ،سیاسی میدان میں جتنی جماعتیں ہیں مسلم لیگ ان سے ہٹ کرہے ۔