بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

آپ کو اسی جذبےسے ووٹ دینے آنا ہے، شہباز شریف

شیخوپورہ(ممتازنیوز)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ آپ کو اسی جذبے سے ووٹ دینے آنا ہے۔

شیخوپورہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ 2013 میں بجلی کی 20 گھنٹے لوڈشیڈنگ ہوتی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ آنے والا الیکشن کوئی عام الیکشن نہیں، نواز شریف نےملک سے دہشتگردی کا خاتمہ کیا، آپ نے ووٹ کی طاقت سے ملک کی تقدیر کا فیصلہ کرنا ہے، آپ نے شدید سردی میں میرا لہو گرمادیا،میں آپ کا لہو گرماؤں گا، شدیدسردی کےباوجود جلسے میں شرکت پر خراج تحسین پیش کرتاہوں، شیخوپورہ کے تمام کارکنان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ 9 مئی بڑا دلخراش واقعہ تھا، آپ نے فیصلہ کرنا ہے کہ کون تخریب کار ہے اور کون ملک کا معمار ہے