مسلم لیگ (ن) کے قائد، سابق وزیر اعظم نواز شریف کی لاہور قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 130 سے کاغذات کی منظوری کے خلاف الیکشن ٹریبونل میں اپیل دائر کردی گئی۔
نواز شریف کے خلاف اپیل پاکستان عوامی محاذ کے سربراہ اشتیاق چوہدری ایڈووکیٹ نے دائر کی جس میں مؤقف اپنایا گیا کہ نواز شریف کو سپریم کورٹ نے تاحیات نااہل قرار دیا، نوازشریف الیکشن لڑنے کے اہل نہیں ہیں۔
اپیل کنندہ نے مؤقف اپنایا کہ ریٹرننگ افسر نے حقائق کے برعکس نوازشریف کے کاغذات منظور کیے، نوازشریف کے کاغذات نامزدگی مسترد کرکے نااہل قرار دیا جائے۔









