بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عام انتخابات، امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی منظوری اور مسترد ہونے کی تفصیلات جاری

اسلام آباد(ممتازنیوز )الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی منظوری اور مسترد ہونے کی تفصیلات جاری کردیں،الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری تفصیلات کےمطابققومی اسمبلی کیلئے 7 ہزار 473 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے،ریٹرننگ افسران نے چھ ہزار چار سو انچاس امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور،ایک ہزار چوبیس کے کاغذات مسترد کیے،صوبائی اسمبلیوں کیلئے اٹھارہ ہزار چار سو اٹہتر امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے،چاروں صوبوں میں دو ہزار دو سو سولہ امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد ہوئے،چار صوبائی اسمبلیوں کی نشستوں کیلئے سولہ ہزار دو سو باسٹھ امیدواروں کے کاغذات منظور کیے گئے،صوبائی اسمبلیوں کی نشستوں کیلئے اٹھارہ ہزار چار سو اٹہتر امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے،ملک بھر میں قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی نشستوں پر 3240 امیدواروں کے کاغذات مسترد کیے گئے،قومی اسمبلی کے 1024 اور صوبائی اسمبلیوں کے 2216 امیداروں کےکاغذات رد کیے گئے،امیدواروں کے کاغذات مسترد ہونے کے بعد 22711 امیدوار میدان میں رہ گئے،ملک بھر میں 25 ہزار951 امیداروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے،پنجاب سے قومی اسمبلی کے 521،اسلام آباد 93، سندھ 166 امیدواروں کے کاغذات مسترد ہوئے،خیبرپختونخوا سے قومی اسمبلی کی نشستوں پر 152، بلوچستان سے 92 سیٹوں پر امیدواروں کے کاغذات رد ہوئے،پنجاب اسمبلی سے 943، سندھ اسمبلی 520، کے پی اسمبلی 367، بلوچستان سے 386امیدواروں کے کاغذات مسترد ہوئے،قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی جنرل نشستوں پر 252 خواتین کے کاغذات مسترد ہوئے ،ساڑھے 12 فیصد سے زائد امیداروں کے کاغذات مسترد ہوئے