جاپان 7.4 کی شدت کے زلزلے سے لرز اٹھا، سونامی کی وارننگ جاری کر دی گئی ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق غیر ملکی خبر ایجنسی نے جاپانی میڈیا کے حوالے سے بتایا کہ شہریوں کو ساحلی علاقوں سے دور رہنے کی ہدایت کی گئ ہے۔
رائٹرز کے مطابق جنوبی کوریا کے محکمہ موسمیات نے کہا کہ جاپان میں زلزلے کے بعد کوریا کے مشرقی ساحل پر واقع گینگون صوبے کے کچھ حصوں میں سمندر کی سطح بلند ہو سکتی ہے۔









