اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) آپ کے آرڈر کیے گئے پارسل سے اگر آپ کی مطلوبہ چیز کے بجائے کچھ اور نکل آئے تو یہ یقیناً آپ کے لیے ناخوشگوار ہوگا۔
بھارتی ریاست کیرالہ کے شہر ترو واننتاپورم کی رہائشی پریا نے 5 مئی کے روز مقامی ہوٹل کو پراٹھا آرڈر کیا لیکن جب خاتون نے پارسل کھولا تو وہ پارسل میں پراٹھے کے ساتھ سانپ کی کھال کا ٹکڑا دیکھ کر حیران رہ گئیں۔
Hotel in Kerala's Thiruvananthapuram has been temporarily shut after a customer allegedly found a part of a snake skin packed into her food. The snake skin was found in the newspaper that was used to pack the parottas, following which the food safety officials were alerted.
🤢 pic.twitter.com/WZXi30fVzd— Tushar ॐ♫₹ (@Tushar_KN) May 6, 2022
بعد ازاں پریا اور ان کے خاندان کی جانب سے فوری طور پر ہوٹل کے خلاف میونسپل حکام کو شکایت درج کروائی گئی جس پر حکام نے کارروائی کرتے ہوئے ہوٹل کو عارضی طور پر بند کردیا۔
بعد ازاں حکام نے مالکان کو مکمل صفائی کے بعد ہوٹل کھولنے کی ہدایت کی۔