اسلام آباد ہائی کورٹ نے بانی پی ٹی آئی کے کزن اور سابق رکن پنجاب اسمبلی امین اللہ نیازی کی سات جنوری تک حفاظتی ضمانت منظور کرلی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے کیس کی سماعت کی۔
درخواست گزار کی جانب سے راجہ عامر عباس ایڈوکیٹ عدالت پیش ہوئے، عدالت عالیہ نے درخواست گزار کو مقامی عدالت پیش ہونے کی ہدایت کی۔
درخواست گزار آمین اللہ نیازی پر نو مئی کے واقعات میں دہشتگردی کے مقدمات درج تھے۔









