سابق وزیرِ اعظم شہباز شریف نے سابق وزیر سرتاج عزیز کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے انتقال کی خبر سن کر دلی دکھ اور رنج ہوا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر جاری کیے گئے پیغام میں شہباز شریف نے کہا کہ سرتاج عزیز نواز شریف کے ایک قریبی اور قابل اعتماد ساتھی تھے، جنہوں نے خزانہ اور معاشی محاذوں پر نہایت قابل قدر خدمات سر انجام دیں۔
Sartaj aziz sb’s passing away is not just a personal loss but a loss for the nation. He was an extraordinary person who wore many hats – a long standing colleage, trusted adviser to Nawaz Sharif and an exemplary civil servant with immeasurable services to Pakistan’s economic and…
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) January 3, 2024
انہوں نے کہا کہ سرتاج عزیز نے ملکی معیشت کو نئی جہتوں سے متعارف کروایا جس سے معیشت کو استحکام اور عوام کو ریلیف ملا۔سابق وزیرِ اعظم کا کہنا ہے کہ سرتاج عزیز نے تمام عمر پاکستان کی تعمیر و ترقی میں صرف کی، ان کی کمی کبھی پوری نہیں ہو سکے گی۔
شہباز شریف نے کہا کہ اللّٰہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور اہل خانہ کو صبر دے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز سابق وزیرِ خزانہ اور مشیر خارجہ امور سرتاج عزیز 94 برس کی عمر میں انتقال کر گئے تھے۔









