اسلام آباد(نیوزڈیسک)قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 48 سے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف اپیل کی سماعت آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں ہو گی
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر اپیل کی سماعت کریں گے
این اے 48 سے پی ٹی آئی امیدوار ملک عامر علی نے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف 2 جنوری کو اپیل دائر کی تھی
ملک عامر علی کے کاغذات نامزدگی چار اعتراضات پر مسترد کئے گئے تھے
ملک عامر علی نے پٹیشن میں مؤقف اپنا یا کہ چاروں اعتراضات حقائق کے برعکس ہیں،
کمپنیوں، گیس کے بل اور دوہری شہریت کے بارے میں درست معلومات جانے بغیر یک طرفہ فیصلہ کیا گیا،
ملک عامر علی نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے استدعا کی کہ کاغذاتِ نامزدگی منظور کرنے کا حکم دیا جائے،
ملک عامر علی میونسپل کارپوریشن اسلام آباد(ایم سی آئی) کے اپوزیشن لیڈر اور چئیرمن یونین کونسل سوہان رہ چکے ہیں
این اے 48 سے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف اپیل کی سماعت آج ہو گی








