کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک )کوئٹہ کے علاقے فاطمہ جناح روڈ پر دھماکے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ پولیس اہلکاروں سمیت 25 افراد زخمی ہوگئے ۔
تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے فاطمہ جناح روڈ پر دھماکے میں کرائم برانچ کے ڈی ایس پی اجمل سمیت 3 افراد زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ پولیس اہلکاروں سمیت 25 افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں فوری طور پر طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ، ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ۔ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے جائے وقوع پر پہنچ کر معلومات اکھٹی کر رہے ہیں اور فی الحال دھماکے کی نوعیت کے بارے میں کوئی تفصیل سامنے نہیں آئی۔پولیس کے مطابق فاطمہ جناح روڈ اور اطراف کے راستوں کو آمد و رفت کیلئے بند کردیا گیا ہے۔