بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

الیکشن ہر صورت ہونے چاہئیں، سینیٹر افنان اللہ خان

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر افنان اللہ خان نے کہا ہے کہ الیکشن ہر صورت ہونے چاہئیں۔

نجی ٹی وی کے مطابق سینیٹ میں انتخابات کو ملتوی کرنے کے حوالے سے قرارداد منظور ہونے کے بعد ایوان بالا سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میں قابل عزت ساتھیوں کی دل آزاری نہیں کرنا چاہتا، میں شہیدوں کا احترام کرتا ہوں، بالکل نہیں چاہتا کہ کوئی دھماکا ہو اور کسی کی جان چلی جائے لیکن ملک کا ایک نظام ہے اور وہ اس نظام سے ہی چل سکتا ہے۔

افنان اللہ خان نے کہا کہ ہم نے جو تجربے کیے ہیں اس کے نتیجے میں 62 ہزار ارب کے قرضے چڑھے ہیں، تو یہ کہہ دینا کہ 62 ہزار ارب کا قرضہ 134 ہزار ارب ہوجائے گا اس لیے الیکشن ملتوی ہونے چاہیے تو کیا پچھلے 6 مہینے میں قرضے نہیں بڑھے؟ یا آپ لوگوں نے یہ لکھ کہ دے دیا ہے کہ قرضہ نہیں بڑھائیں گے؟

انہوں نے کہا کہ جہاں تک الیکشن کی تاریخ کی بات ہے تو فروری 2008 میں الیکشن ہوا،

یاد ےہے کہ آج سینٹ میں 8 فروری کو ہونے والے انتخابات معطل کرنے کے حوالے سے قرارداد منظوری ہوگئی ہے، اس قراردار کی مخالفت سینیٹر افنان اللہ خان نے کی تھی۔

سرکاری نشریاتی ادارے پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) نے رپورٹ کیا کہ ایوان بالا میں 8 فروری 2024 کے انتخابات معطل کرنے کی قرارداد کثرت رائے سے منظور کی گئی ہے، قرارداد خیبرپختونخوا سے تعلق رکھنے والے آزاد سینیٹر دلاور خان نے پیش کی۔

ڈان نیوز کے مطابق سینیٹر دلاور خان نے کہا کہ ملک کے بعض علاقوں میں شدید سردی کا موسم ہے، سیاسی جماعتوں نے اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔