بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

راولپنڈی: پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں، 8 ہزار لٹر ملاوٹی دودھ تلف

راولپنڈی میں ملاوٹی دودھ سپلائی کرنے والوں کے خلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی نے کارروائیاں کرتے ہوئے 8 ہزار لٹر ملاوٹی دودھ تلف کر دیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی نے بتایا کہ راولپنڈی میں ایک لاکھ 2 ہزار لٹر دودھ کو چیک کیا گیا جبکہ 8 ہزار ملاوٹ شدہ دودھ کو تلف کر دیا گیا۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے مزید کہا کہ اسلام آباد موٹروے ٹول پلازہ پر ناکے لگا کر37 دودھ بردار گاڑیوں کی چیکنگ کی گئی۔

مزید کہنا تھا کہ جعل سازی پر ایک سپلائر کو 50 ہزار کے جرمانے کیے گئے۔

پنجاب فوڈ اتھارٹی نے بتایا کہ ملاوٹ سے پاک دودھ کی فراہمی کیلئے کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، شہری کسی بھی شکایت کی صورت میں ہیلپ لائن 1223 پر رابطہ کریں۔