بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بلے کا نشان: سپریم کا جو فیصلہ ہوگا منظور ہوگا، بیرسٹر گوہر

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چئیرمین بیرسٹر گوہر علی خان کا کہنا ہے کہ 14 سینیٹرز کی موجودگی میں الیکشن التوا کی قرارداد پاس ہونے کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے۔

راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ آئین اور سپریم کورٹ کے مطابق الیکشن کا انعقاد مقررہ مدت میں ہونا لازم ہے۔

انہوں نے کہا کہ صدر نے بھی الیکشن کروانے کیلئے دستخط کر رکھے ہیں، سپریم کورٹ تو یہ بھی کہہ چکا کی الیکشن کا 8 فروری کو انعقاد پتھر پر لکیر ہے۔

ایک سوال کے جواب میں چئیرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ سپریم کورٹ میں بلے کے نشان سے متعلق درخواست پر پیر تک فیصلہ ہوجائے، سپریم کورٹ کا جو فیصلہ ہوگا منظور ہوگا۔