پنجاب فوڈ اتھارٹی نے اسلام آباد اور راولپنڈی میں ملاوٹی دودھ سپلائی کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں تیز کردیں۔
نجی ٹی وی کے مطابق راولپنڈی میں پنجاب فوڈ اٹھارٹی نے ایک لاکھ 21 ہزار 850 لیٹر دودھ کی چیکنگ کرتے ہوئے ایک ہزار 500 لیٹر ملاوٹی دودھ تلف کر دیا۔
ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے مطابق اسلام آباد موٹروے ٹول پلازہ پر ناکے لگا کر 38 دودھ بردار گاڑیوں کی چیکنگ کی گئی، جعل سازی پر ایک سپلائر کو 25 ہزار کے جرمانے کیے گئے۔








