بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سیٹ ایڈجسٹمنٹ: ایم کیو ایم پاکستان اور مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کی اہم ملاقات ملاقات ہوگی

 

کراچی :عام انتخابات کے حوالے سے ایم کیو ایم پاکستان اور مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کی اہم ملاقات کل شام ہوگی۔

نجی ٹی وی کے مطابق ملاقات میں عام انتخابات میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ سے متعلق گفتگو ہوگی، این اے دو سو بیالیس کی نشست پر حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔ یم کیو ایم پاکستان این اے دو سو انتیس، دوسو تیس اور دو سوانتالیس پر ن لیگ کو حمایت کی پیشکش کرے گی۔

ن لیگ اور ایم کیو ایم کی مذاکراتی کمیٹیوں کی ملاقات کے بعد آئندہ کے لائحہ عمل پر اہم اعلانات متوقع ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ن لیگی وفد میں رانا مشہود ، نہال ہاشمی اور دیگر شامل ہوں گے، جبکہ ایم کیو ایم وفد میں امین الحق ، انیس قائمخانی ، مصطفیٰ کمال اور فاروق ستار شامل ہوں گے۔