بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

خیبرپختونخوا کے عوام کو تبدیلی کے نام پر دھوکا دیا گیا، پرویز خٹک

 

نوشہرہ:پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرینز کے چیئرمین    پرویز خٹک نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا کے عوام کو تبدیلی کے نام پر دھوکا دیا گیا۔

نوشہرہ میں انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بانی تحریک انصاف سمیت مولانا، زرداری اور شریفوں نے عوام کو ہمیشہ امید دی اور سبز باغ دیکھائے، عوام آٹھ فروری کو ووٹ کی پرچی سے ان کا احتساب کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ عوام کے وسائل ان سب نے دونوں ہاتھوں سے لوٹے، میرا دامن صاف ہے اور میں نے چالس سالوں تک عوام کی بے لوث خدمت کی، بانی پی ٹی آئی کی مرضی کے برخلاف خیبرپختونخوا کے غریبوں کے لیے صحت کارڈ سکیم شروع کی۔

پرویز خٹک نے کہا کہ صحت کارڈ سے لاکھوں غریبوں نے مفت علاج کرویا، نگرانوں نے غریب عوام سے صحت کارڈ کی سہولت ختم کردی، پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرینز اقتدار میں آنے کے بعد خیبرپختونخوا کے عوام کی محرومیوں کو ختم کرے گی۔