راولپنڈی میں ملاوٹی دودھ سپلائی کرنے والوں کے خلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی نے کارروائیاں کرتے ہوئے 700 لیٹر ملاوٹی دودھ تلف کر دیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے بتایا کہ فوڈ سیفٹی ٹیموں نے راولپنڈی شہر میں دودھ کی 24 دکانوں کو چیک کیا، اس دوران 700 لیٹر ملاوٹی دودھ تلف کردیا گیا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ جعل سازی پر 9 دکانوں کو ایک لاکھ 61 ہزار کے جرمانے بھی کیے گئے۔








