راولپنڈی (ویب ڈیسک) حلقہ این اے 57 راولپنڈی سے تحریک انصاف کے امیدوار چوہدری مصدق گھمن نے سینئر پارٹی رہنما بیرسٹر گوہر علی خان سے ملاقات کی،اس موقع پر راولپنڈی میں ٹکٹوں کی تقسیم کے حوالے سے بات چیت ہوئی۔
اس موقع پر بیرسٹر گوہر علی خان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان سے مشاورت مکمل ہو چکی ہے ، آج پارٹی ٹکٹوں کا اعلان کر دیا جائے گا۔
تحریک انصاف ہر حال میں الیکشن میں حصہ لے گی اور مخالفین کے تمام حربے اور چالیں ناکام ہوں گی۔









