پنجاب کے شہر رحیم یارخان میں دھند کے باعث مختلف حادثات میں 10 افراد زخمی ہوگئے۔
نجی ٹی وی کے مطابق ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ ٹول پلازہ کے قریب مسافر کوچ، ٹریکٹر ٹرالی اور کار آپس میں ٹکرا گئے۔
ریسکیو ذرائع کا کہنا تھا کہ زخمیوں کو رورل ہیلتھ سینٹر خان بیلہ منتقل کردیا گیا۔








